چٹ پٹی چانپیں
اشیاء:
بکرے کی چانپ آدھا کلو
پیاز چار عدد(باریک کاٹ لیں)
ادرک دو عدد
لہسن ایک گھٹی
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک عدد
مٹر ایک کپ(تھوڑا سا نمک ڈال کر ابال لیں)
پنیر تین کھانے کے چمچ
ٹماٹر(درمیانے) تین سے چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گھٹی
تیل چوتھا ئی کپ
ترکیب:
تیل گرم کر کے باریک کٹی پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کر لیں۔ پھر گوشت ڈال کر بھونیں۔ ادرک ،لہسن باریک کاٹ کرڈالیں اور گوشت پیاز میں ڈال کر مزید بھونیں ساتھ ساتھ پانی کا چھینٹا دیتے رہیں۔ جب پیاز گل جائے تو ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈالیں۔ جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور ان کا پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھون کر ایک کپ پانی ڈال دیں۔ جب چانپیں گل جائیں پانی خشک ہو جائے تو ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور لیموں کو نچوڑ دیں ۔ ڈش میں نکالیں سجاوٹ کے لئے چانپیں بیچ میں رکھیں اور اس کے اوپر پنیر رکھ دیں۔ مٹر بھی ساتھ ڈال دیں۔ دہی کے رائتے اور سادہ چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔