گرلڈ کوفتہ
اشیاء:
گوشت(بکرے کا) ایک کلو
ہرا دھنیا آدھا گڈی
زیرہ پانچ گرام
کالی مرچ پانچ گرام(پسی ہوئی)
پارسلے/دھنیا آدھا گرام
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ہرا دھنیا، پارسلے اور پیاز کو چوپ کر لیں۔ پسی ہوئی کالی مرچ، زیرہ ، نمک کو گوشت میں ڈال دیں اور اس کا قیمہ بنا لیں۔ اب اس قیمہ کی تھوڑی سی مقدار لے کر انہیں کباب کی شکل میں سیخوں پر پرولیں اور تیز آنچ پر گرل کر لیں حتیٰ کہ گوشت پک جائے اور کباب دونوں طرف سے براؤن ہو جائیں۔ پھر ایک ڈش میں نکال کر عربی بریڈ کے ساتھ سرو کر یں۔