مچھلی کے کوفتے ٹماٹر ساس کے ساتھ
اشیاء:
سفید مچھلی 405گرام ہڈیاں اور کھال صاف کر لیں بریڈ کرم 4کھانے کے چمچ
سبزپیاز 2کھانے کے چمچ باریک کتراہوا
ٹماٹر 400گرام باریک کٹے ہوئے(یا پیسٹ بنا لیں)
بٹن مشروم ایک چوتھائی کپ کٹی ہوئی
نمک اور سیاہ مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
1۔مچھلی کے ٹکڑوں کو فوڑ پروسیسر میں ڈالیں اس میں پیاز ،بریڈ کر مز اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈال کر پروسیس کریں خیال رہے کہ مچھلی باکل پیسٹ نہ بن جائے بلکہ ریشے موجود رہیں۔
2۔آمیزے کو پیالے میں نکالیں اور ایک ہی سائز کے تقریباََ گولے بنالیں ۔
3۔ٹماٹروں اور مشروم کو فرائی پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اس میں مچھلی کے کوفتے ڈال کر تقریباََ 10منٹ تک پکائیں جب پک جائیں تو اتار لیں اور گرماگرم پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 138کیلوریز
چکنائی 1.38گرام
جاذب چکنائی 0.24گرام
کولیسٹرول 51.75ملی گرام
فائبر 1.89گرام