اسپائسی فرائیڈ چانپ
اشیاء:
بکرے کی چانپیں ایک کلو
لہسن ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
ادرک ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
دہی تین کھانے کے چمچ
دھنیا ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
ہری مرچ دو چائے کے چمچ(پسی ہوئی)
زیرہ دو چائے کے چمچ(پسا ہوا)
مرچ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
پپیتا ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
املی کا گودا دو چائے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
چانپیں دھو کر کسی جالی میں رکھ کر پانی نکال لیں۔ لہسن ادرک اور پپیتا لگا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر تمام مصالحے ملا کر چانپوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے اور رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں مصالحہ لگی ہوئی چانپیں ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ تھوڑے سے پانی میں کارن فلور گھول لیں ۔ چانپوں کو ٹھنڈا کرنے کے بعد کارن فلور لگائیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور مصالحہ لگی ہوئی چانپیں سنہری تل لیں۔ رائتے اور چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔