کٹا قیمہ
اشیاء:
کٹا قیمہ ایک کلو
پیاز(چوپڈ) دو عدد
لال مرچ دو کھانے کے چمچ(کٹی ہوئی)
ٹماٹر(چوپڈ) ایک پاؤ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
تیل ایک کپ
لہسن دو چائے کے چمچ(باریک کٹا ہوا)
ہری مرچ چار عدد
ترکیب:
تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی سی فرائی کر لیں پھر اس میں لہسن ایک منٹ بعد قیمہ، کٹی ہوئی مرچ، دھنیا پاؤڈر، نمک اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد دہی اور ٹماٹر ڈالیں۔ جب قیمہ بھون جائے تو تھوڑا سا پانی اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ادرک سے گارنش کر یں۔