مسالہ لگی ٹراوٹ
اشیاء:
ٹراؤٹ کے پارچے 4عدد بڑے سائز میں
خشک دھنیا 1کھانے کا چمچ پسا ہوا
لہسن 1پوتھی پسی ہوئی
پودینہ 2کھانے کے چمچ کترا ہوا
پیپریکا 1چائے کا چمچ
دہی (پونا)تین چوتھائی کپ
خستہ روٹیاں اور سالساپیش کرنے کیلئے
ترکیب:
1۔تیز چاقو کی مدد سے مچھلی کے ٹکڑوں میں گہرے گہرے لمبے کٹ لگائیں۔
2۔پودینہ، دھنیا، لہسن ،پیپریکا اور دہی کو پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں اور اس آمیزے کو مچھلی کے قتلوں پر لگا کر ایک گھنٹہ تک رکھ دیں۔
3۔مچھلی کے ٹکڑوں کو اوون کی گرم جالی پر پکائیں یہاں تک کہ مچھلی اچھی طرح براؤن ہو جائے۔ گرما گرم خستہ روٹی اور سالسا کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 188کیلوریز
چکنائی 5.66گرام
جاذب چکنائی 1.45گرام
کولیسٹرول 110.87ملی گرام
فائبر 0.05گرام