ماش کی دال کا حلوہ 2
اشیاء:
دال ماش کلو
گھی 350ملی لیٹر
چینی کلو
کھویا 250گرام
بادام گری 50گرام
پستہ 20گرام
ناریل 100گرام
الائچی خورد 8عدد
ترکیب:
ماش کی دال کو رات کو بھگو کر رکھ دیجئے اور پھر صبح کو اسے سل پر باریک پیس لیجئے۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں الائچی کے دانے ڈال دیجئے۔ جب گھی کڑ کڑانے لگے تو اس میں پسی ہوئی دال ڈال کر بھونئے اور جب اس کا رنگ سرخی مائل ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیجئے۔ چینی کا ایک تار کا قوام تیار کیجئے اور یہ قوام بھنی ہوئی دال ماش میں ڈال کر دیگچی دوبارہ چولہے پر چڑھا دیجئے ۔ چمچہ برابر ہلاتے رہیے۔ جب یہ مرکب گاڑھا ہونے لگے تو کھویا اور کدوکش کیا ہوا، یا پسا ہوا ناریل ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ جب حلوہ گھی چھوڑ دے تو دیگچی چولہے سے اتار لیجئے اور اوپر سے بادام اور پستہ باریک کر کے چھڑک دیجئے۔ دال ماش کا حلوہ تیار ہے۔