چانپ روسٹ
اشیاء:
بکرے کی چانپ کا گوشت ایک کلو
دہی آدھا کلو
پودینہ دو گٹھی(پسا ہوا)
خشک دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سبز مرچ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر تین عدد(باریک کٹے ہوئے)
ادرک کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
سرکہ دو چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
انار دانہ تین چائے کے چمچ(سل پر پیس لیں)
انڈے چار عدد
تیل حسب ضرورت(تلنے کے لئے)
ترکیب:
دہی میں پو دینہ، خشک دھنیا، نمک، سبز مرچ، لال مرچ پاؤڈر ، ٹماٹر، ادرک پیسٹ، سرکہ، زیرہ پاؤڈر، انار دانہ شامل کر دیں، اس میں چانپ کی بوٹیاں ڈال کر اچھی طرح تمام مصالحہ بوٹیوں پر لگا دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فریج سے نکالنے کے بعد ایک دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور پانی بالکل خشک ہو جائے۔ انڈوں کو پھینٹ کر چٹکی بھر نمک شامل کر لیں اب چانپوں کے ٹھنڈا ہونے دیں۔تیل گرم کر کے ہر ایک چانپ کو انڈا لگا کر تل لیں براؤن ہونے پر ایک ڈش میں نکال لیں۔ سلاد اور پو دینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔