مولیوں کی روٹیاں
اجزاء:
مولیاں دو عدد بڑا سائز
گندھا ہوا آٹا حسب ضرورت
ثابت دھنیا کھانے کا بڑا چمچ(موٹا کوٹا ہوا)
سبز مرچ 6عدد (کٹی ہوئی)
نمک سرخ مرچ حسب منشا
گھی حسب منشا
ادرک دو انچ کا ٹکڑا(باریک پسا ہوا)
ترکیب:
مولیوں کا چھلکا اتار کر کدوکش کر لیں۔ مولیوں کو تھوڑی دیر کے لئے نمک اور ہلدی لگا کر رکھیں۔ جب مولیاں پانی چھوڑ دیں تو زائد پانی نکال لیں لیکن مولیوں کو مت نچوڑ یں۔ ادرک سرخ مرچ اور سبز مرچ شامل کر یں اور اچھی طرح ملا لیں۔ کندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ ایک روٹی بیلیں، اس پر تھوڑا سا مولیوں کا آمیزہ ڈالیں۔ آمیزے پر ایک کھانے کا چمچ گھی پھیلا کر ڈالیں۔ پہلی روٹی کے اوپر دوسری روٹی بیل کر رکھیں اور آہستہ آہستہ بیلن سے کنارے دبا کر روٹی کو مزید بیل لیں۔ دونوں ہاتھوں کی مدد سے روٹی کو اٹھا کر گرم توے پر ڈالیں اور تھوڑا تھوڑا گھی ڈال کر روٹی کو دونوں طرف سے سرخ کر لیں اسی طرح تمام روٹیاں پکا لیں۔ دہی کو پھینٹ لیں اور مولی کی روٹیوں کو نمکین دہی سے تناول فرمائیں۔