دیگی قورمہ
اشیاء:
گوشت آدھا کلو
ادرک اور لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دہی ایک کپ
ثابت گرم مصالحہ حسب ضرورت
تیز پات تین سے چار عدد
پیاز تین سے چار عدد
تیل حسب ضرورت
جاوتری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ(بھون کر پیس لیں)
کیوڑہ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس میں لہسن، ادرک پیسٹ، لال مرچ، تیز پات، نمک، دہی، گرم مصالحہ، پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پانی اتنا ہو کہ گوشت گل جائے۔ ایک الگ برتن میں تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر کے نکال لیں اور پیس لیں۔ اسی تیل میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد پیاز کا پیسٹ ، سفید زیرہ، جاوتری پاؤڈر ڈال کر تھوڑا بھون کر دم پر رکھے دیں، اوپر سے کیوڑہ تھوڑا سا ڈال دیں۔ مزیدار دیگی قورمہ تیار ہے۔ پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں۔