مسٹرڈ چانپ
اشیاء:
چانپیں ایک کلو
مسٹرڈ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
پیاز دو عدد
ہری مرچ بارہ عدد
ہرا دھنیا ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
تیل(تلنے کے لئے) حسب ضرورت
پانی آدھا کپ
ترکیب:
پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، کاٹ کر گرائنڈر میں پیس لیں اس پیسٹ میں نمک ، پانی، اور مسٹرڈپاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ چانپیں صاف کر کے سارا مصالحہ چانپوں کو فرائی کر یں اس کو کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔