اچار چھوہارے
اشیاء:
چھوہارے آدھا کلو گرام(گٹھلی نکلی ہوئی)
کشمش 125گرام
چینی پون کلو گرام
نمک پانچ گرام
عرق خناع ایک کلو گرام
ترکیب:
سب سے پہلے چھوہاروں کے ٹکڑے کر لئے جائیں اور پھر کشمش کو اچھی طرح سے صاف کر لیا جائے اور دھولیا جائے ۔ اس کے بعد چھوہاروں اور کشمش کو اچھی طرح سے خشک کر لیا جائے۔ چھوہاروں اور کشمش کو نمک اور چینی ملا کر عرق خناع میں شامل کر لیا جائے اور ہلکی آنچ پر رکھ کر ہلکا سا جوش دے کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں اور پھر ٹھنڈا ہونے پر مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھر پور چھوہاروں کا اچا رہے۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔