اچار کھیرا
اشیاء:
کھیرے اڑھائی کلو گرام
سرکہ ایک عدد بوتل
نمک ایک کلو گرام
پانی پانچ لیٹر
ترکیب:
سب سے پہلے کھیروں کو قاشوں کی شکل میں کاٹ لیا جائے اور پھر پانچ لیٹر پانی میں کلو گرام نمک ڈال کر محلول تیار کر لیا جائے۔ کھیروں کو چار سے چھ ہفتہ تک اس پانی میں پڑارہنے دیا جائے۔ اس کے بعد 100سے 112درجہ فارن ہائیٹ گرم پانی سے اچھی طرح دھولیا جائے۔ تیار شدہ کھیروں کو سرکہ میں ڈال کر مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ سبز مرچ سبز ٹماٹر پیاز اور گوبھی کا اچار بھی اسی طریقے سے تیار کیا جا سکتا ہے جوکہ نہایت عمدہ اور لذت سے بھر پور ہو تاہے۔