بروسلی
اشیاء:
بروسلی ڈیڑھ پاؤ
تیل دو چمچ
نمک ایک چمچ
پانی ایک کپ
ترکیب:
گوبھی کو دھو کر کاٹ لیں پانی میں بھگو دیں فرائی پین گرم کر یں اور اس میں گھی یا تیل ڈال دیں جب گھی یا تیل گرم ہو جائے تو گوبھی ڈال دیں اور ایک منٹ ہلاتے رہیں اس کے بعد پانی اور نمک شامل کر دیں۔ تین منٹ تک آہستہ آہستہ پکنے دیں اور ڈھک دیں اس کے بعد ڈھکنا اٹھائیں اور مزید پانچ منٹ پکائیں ۔ ساتھ ساتھ ہلاتے رہیں۔ آگ پر سے اتار لیں ۔ گرم گرم پیش کر یں۔
تیاری کا وقت :پانچ سے چھ منٹ
پکانے کا وقت :آدھا گھنٹہ