لوبیے اور فرانسبین کی پھلیوں کا سلاد
اجزاء:
فرانسبین کی پھلیاں 250گرام
لوبیا 470گرام
خوبانی 5عدد
مالٹا سلائس بناہوا ایک عدد
اخروٹ کے ٹکڑے 30گرام
ڈریسنگ کے لئے:
زتیون کا تیل 5کھانے کے چمچ
سرکہ 3کھانے کے چمچ
شہد خالص ایک چائے کا چمچ
مالٹے کا چھلکا کترا ہوا ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ اورنمک حسب ذائقہ
تیار کرنے کا طریقہ:
فرانسبین کی پھلیوں کو کاٹ کر انہیں اُبلتے ہوئے پانی میں تین منٹ تک ابا لیں اور خشک کر کے ٹھنڈے پانی میں دھو لیں ۔خشک ہونے پر ایک ٹرے میں ڈال دیں اب باقی اجزاء بھی اس میں ملائیں۔ڈریسنگ بنانے کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اس مرکب کو اب سلاد کے اوپر ڈال کر کھائیں۔