فریش بین کی پھلیاں
اشیاء:
تازہ پھلیاں آدھ پاؤ
تیل یا گھی تین چمچ
نمک ایک چمچ
پانی آدھا کپ
ترکیب:
فریش بین کی تازہ پھلیوں کو دھو کر کاٹ لیں ۔ فرائی پین میں تیل ڈال دیں اور جب وہ مناسب گرم ہو جائے تو اس میں فراش بین ڈال کر ایک منٹ تک پکا ئیں ۔ پھر نمک اور پانی کا آدھا کپ ملا دیں۔ ڈھک دیں اور دو منٹ تک پکا ئیں۔ پھر ڈھکنا اٹھا دیں اور پانچ منٹ مزید پکا ئیں۔ لگاتار ہلاتے رہیں اور فوراََ پیش کر یں۔