اچار کشمش
اشیاء:
کشمش آدھا کلو گرام
نمک پچیس گرام
سفید زیرہ ایک تولہ
چینی آدھا کلو گرام
سرکہ تین پاؤ
سیاہ مرچ ایک تولہ
ترکیب:
سب سے پہلے کشمش کو گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیا جائے اور صاف کر کے پانی خشک کر لیا جائے۔ اس کے بعد تمام مصالحہ جات کو اچھی طرح سے کوٹ لیا جائے اور پھر کشمش اور چینی کے ساتھ سرکہ میں شامل کر دیں۔ تین چار دن تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیں اور پھر پانچویں دن اچار تیار ہو چکا ہو گا۔ نہایت ہی لذت بھر ا اور بھر پور اچار تیار ہے ۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔