فروٹ ڈی لامیر سلاد
اجزاء:
آئل مچھلی فرائی کرنے کے لئے کافی زیادہ
ڈبل روٹی کے ٹکڑے 90گرام
ادرک پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
لیموں کا چھلکا کترا ہوا ایک چائے کا چمچ
انڈہ ایک عدد
کانٹوں کے بغیر مچھلی 375گرام
سرکہ اور پانی ملاہوا 2/3کپ
کیکڑے پکے ہوئے 6عدد
جھینگے پکے ہوئے 12عدد
ڈریسنگ کے لئے:
میونیز 2/3کپ
لیموں کا رس 2چائے کے چمچ
تیار کرنے کا طریقہ:
سب سے پہلے مچھلی تیار کریں ۔ ڈبل روٹی کے ٹکڑوں ، ادرک اور کترے ہوئے لیموں کے چھلکے کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اچھی طرح ملالیں پھر ایک علیحدہ پیالے میں انڈے کو اچھی طرح پھینٹیں ۔ اب مچھلی کے پارچے بنائیں اور انہیں انڈے میں ڈبو دیں پھر ڈبل روٹی کے مکسچر میں ڈالیں ۔اب ایک فرائی پین میں آئل لے کر اسے خوب گرم کریں جب کھولنے لگے تو مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر فرائی کریں۔ جب براؤن ہوجائے تو نکال کر ٹھنڈذا ہونے دیں ۔ ایک ساس پین میں سرکہ ڈال کر ابا لیں اور اسے مچھلی کے اوپر انڈیل دیں اور ایک بڑی پلیٹ میں سجا دیں ۔ اس پلیٹ میں پکے ہوئے کیکڑے بھی رکھیں اور ان پر لیموں کا رس ڈال دیں ۔ڈریسنگ تیار کرنے کے لئے میونیز اور لیموں کا رس ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں اور اسے ٹماٹر کیچ اپ کے طور پر مچھلی کے ہمراہ کھائیں ۔