ٹوٹے مصالحے کا قورمہ
اشیاء:
گوشت آدھا کلو
گھی ایک پاؤ
دہی چار کھانے کے چمچ
پیاز دو عدد
گرم مصالحہ ثابت ایک چھٹانک
ادرک آدھی چھٹانک
لہسن ایک پوتھی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ حسب ذائقہ (پسی ہوئی)
دھنیا آدھی چھٹانک (پسا ہوا)
ترکیب:
اس قورمہ کو پریشر ککر میں تیار کرنا ہے قورمے کی تیاری کے لئے آپ سب سے پہلے گھی کڑ کڑائیں پھر پتیلی میں تمام مصالحے گوشت اور پانی سمیت ڈال کر ککر کو بند کر دیں، جب گل جائے تو ڈھکن ہٹائیں اس قورمے میں شوربا نہیں ہوتا، اس کی تیاری میں مصالحوں کے تناسب کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ تناسب وہی ہوتا ہے جو سادہ اور بھنے ہوئے قورموں کے مصالحے کا تناسب ہوتا ہے پانی زیادہ نہیں ڈالنا چاہیے۔