انڈوں والی لذیذ چانپ
اشیاء:
بکرے کی چانپ ایک کلو
انڈے تین عدد
سرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لونگ دو عدد
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
میدہ تین کھانے کے چمچ
تیل ایک کپ
پنیر آدھا کپ(کدوکش کیا ہوا)
ترکیب:
ایک پتیلی میں چار کپ پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ اس میں چانپ اور تھوڑا سا نمک، دو عدد لونگ اور لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر ابال لیں۔ جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو ایک پیالے میں انڈے، گرم مصالحہ، تھوڑا سا نمک، لال مرچ اور میدہ ڈال کر خوب اچھی طرح سے مکس کر یں۔ تیل گرم کر یں اور تیار کیا ہوا مصالحہ ہر چانپ پر لگا کر اسے تیل میں فرائی کر لیں۔ تیار ہو جائے تو نکال لیں۔ گرم گرم چانپیں ڈش میں نکال کر اوپر سے کدوکش کیا ہوا پنیر ڈال کر چلی گارلک سوس کے ساتھ پیش کر یں۔