فِش بریانی
اشیاء:
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
چاول سوا کپ
ہلدی 1چائے کا چمچ
سرخ شملہ مرچ 1عدد ٹکڑے کئے ہوئے
کار جیٹ 2 عدد درمیانی کٹی ہوئی
بٹن مشروم 2کپ کٹی ہوئی
چکن سٹاک ڈیڑھ کپ
سنگترے کا رس دوتہائی(تقریباََ پونا)کپ
سفید مچھلی 350گرام قتلے
جھینگے 12عددپکے ہوئے
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
پیاز 1عدد چھوٹا کتراہوا
ترکیب:
1۔تیل کو فرائی پین میں گرم کریں ، اس میں ہلدی اور چاولوں کو ایک منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں۔
2۔اب اس میں شملہ مرچ، پیاز، کار جیٹ اور مشروم ڈالیں پھر سنگترے کا رس اور چکن سٹاک ڈال کر ابال لیں۔
3۔آنچ ہلکی کر کے مچھلی کو شامل کریں اور ڈھکن ڈھانپنے سے پہلے نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ شامل کر دیں۔جب 15منٹ ہلکی آنچ پر رہنے دیں ۔ گرم گرم پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 370کیلوریز
چکنائی 3.84گرام
جاذب چکنائی 0.64 گرام
کولیسٹرول 61.25ملی گرام
فائبر 2.08گرام
1