دہی کی لسی
اشیاء:
دہی آدھا کلو
چینی یا نمک حسب پسند
پانی ایک پاؤ
برف ضرورت
ترکیب:
دہی کو کسی کھلے منہ کے برتن میں ڈالیں اور مدھانی سے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ حسب پسند چینی، نمک ڈال کر خوب پھینٹ لیا جائے اور جب چینی اچھی طرح سے دہی میں حل ہو جائے تو برف ڈال کر مدھانی چلائیں اور حسب پسند پانی ڈال کر مدھانی سے اچھی طرح ملا کرگلاسوں میں پیش کریں ۔بالکل اسی طرزسے آپ دودھ کی لسی بھی بنا سکتے ہیں ۔