چکن تسوکن
اشیاء:
مرغی کا قیمہ 500گرام
انڈے(زرداری الگ کر لیں) چار عدد
میدہ دو کھانے کے چمچے
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
پیاز(چوپ کر لیں) عدد
پانی دو کپ
سرکہ دو کھانے کے چمچے
سویا سوس تین کھانے کے چمچے
تریا کی سوس چار کھانے کے چمچے
ہری پیاز دو عدد(صرف ہراحصہ )
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
مرغی کے قیمے میں پیاز، نمک، میدہ، انڈا اور ادرک پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں۔ اس کے بعد اس کے بڑے بڑے لمبوترے کباب بنالیں۔ ایک سوس پین میں پانی ابال لیں اور اس میں مرغی کے کوفتے ڈال کر پکائیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے بوائل کئے ہوئے کبابوں کو اس میں ڈال کر سنہرا ہونے تک تلیں۔ ایک اوون پروف بیکنگ ڈش لیں اس میں تلے ہوئے کباب، سرکہ، سویاسوس، تریا کی سوس انڈے کی زردی اور چوپ کی ہوئی ہری پیاز ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 120Cپر رکھ کر 10منٹ تک بیک کر یں۔ مزیدار چکن تسوکن تیار ہے۔