دل پسند چانپیں
اشیاء:
بکرے کی چانپ ایک پاؤ
دہی آدھا پاؤ
گھی آدھا پاؤ
ڈبل روٹی کا سلائس ایک عدد
سرخ مرچ چار یا پانچ عدد
دھنیا آدھی گھٹی
لونگ چار عدد
چھوٹی الائچی چھ عدد
جاوتری ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
سرکہ ایک چمچ
انڈے دو عدد
ترکیب:
ڈبل روٹی کے ٹوسٹ دھوپ میں سکھا کر باریک پیس لیں اور چانپوں کو دہی میں ڈبو کر ڈیڑھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ تمام مصالحوں کو باریک پیس لیں اور ان میں سرکہ ملائیں۔ پھر ایک ایک چانپ دہی سے نکال لیں اور اس پر مصالحہ مل دیں۔ پھر ڈبل روٹی کے پسے ہوئے ٹوسٹ کو انڈوں میں خوب پھینٹ لیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور ایک ایک چانپ کو انڈوں میں ڈبو کر کے کڑاہی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر تلیں۔ مزیدار چانپ تیار ہے۔ اس پر لیموں لگا کر سلاد اور ٹماٹر کے ساتھ نوش فرمائیں۔