لیمن سوپ
اجزاء:
چکن 100گرام
مچھلی 200گرام
سلاد ایک گٹھی
یخنی دوگرام
ادرک ایک ٹکڑا
ہری پیاز دو عدد
لیموں ایک عدد
سیٹر چھ عدد
جھینگے تین عدد
نمک کالی مرچ حسب ضرورت
طریقہ:
چوزے اور مچھلی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ۔پیاز باریک باریک کاٹ لیں ۔سلادکے پتوں اچھی طرح پانی سے دھو لیں ۔لیموں کا جوس نکال کر اور خول کو باریک ٹکڑوں میں کاٹیں ۔کڑھائی میں یخنی گرم کر کے ہلکی آنچ پر چارپانچ منٹ تک پکائیں اس کے بعد سلاد اور دو منٹ بعد لیموں کا رس اور مسالے ملا دیں ۔تھوڑی دیر بعد چولہے سے اتار کر مہمانوں کو پیش کریں ۔