انڈا فرائی گوشت
اشیاء:
گوشت گائے کا آدھا کلو(بغیر ہڈی کا)
گھی آدھا پاؤ
ہری مرچ چھ عدد
ہرا دھنیا چائے کا ایک چمچ
لہسن پسا ہوا چائے ایک چمچ
انڈے تین عدد
پیاز دو عدد
ٹماٹر دو عدد
پو دینہ تھوڑا سا
ادرک چائے ایک چمچ
ترکیب:
گوشت میں ادرک ، لہسن اور نمک مناسب ڈال کر ابال لیں۔ پھر اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ انڈے پھینٹ لیں۔ پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ٹماٹر، پو دینہ سب کا ٹ لیں۔ دیگچی میں تین چمچے گھی ڈال کر پیاز سرخ کر لیں۔ اب اس میں گوشت کے ٹکڑے اور تمام کٹی ہوئی سبز چیزیں ڈال دیں۔ پھر انڈے پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔ پانی نہ ڈالیں۔ پھر ڈشوں میں نکال کر سلاد اور تلی ہوئی مٹر سے سجا کر نوش جان کر یں۔