پایہ کنا
اشیاء:
پائے دو عدد
پیاز دو عدد
دہی ایک کپ
سونف ایک چائے کا چمچ
دھنیا ثابت ایک چائے کا چمچ
زیرہ کالا ثابت ایک چائے کا چمچ
جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ
لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
گھی آدھا کپ
ہری مرچ تین سے چار عدد
دھنیا تھوڑاسا
لیموں ایک عدد(سرونگ کے لئے)
ترکیب:
گھی گرم کر یں، پیاز فرائی کر یں لہسن ادرک ڈال دیں، پائے ڈال کر بھونیں، اب تمام مصالحے ڈالیں، چھ کپ پانی دال کر پکنے کے لئے رکھ دیں جب پائے گل جائے اور گاڑھا ہو جائے تو دہی ڈال کر بھونیں پھر شوربہ تیار کر لیں گرم مصالحہ ہری مرچیں ادرک کے ساتھ سرو کر یں۔