پائے
اشیاء:
پائے مٹن چار عدد
لہسن(پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
ادرک(پسا ہوا) دو چائے کے چمچ
مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
دار چینی ثابت دو سے تین عدد
دہی ایک کپ
تیل آدھا کپ
پیاز ایک عدد
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
پیاز کو کاٹ کر تیل میں گولڈن براؤن فرائی کر کے نکال لیں اور دہی کے ساتھ گرائنڈر کر لیں، اسی تیل میں باقی کے مصالحہ اور پائے ڈال کر مزید بھونیں۔ پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے آنچ دھیمی کر کے پکائیں۔ جب گوشت گل جائے اور شوربہ ٹھیک ہو جائے تو گرم مصالحہ ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ ہری مرچ ، ہرا دھنیا، ادرک اور لیموں کے ساتھ پیش کر یں۔