ھنٹر بیف اور چکن سلاد
اجزاء:
ہنٹر بیف 185گرام
دم پخ کیا ہوا چکن 250عدد
آلو بخارا خشک 6عدد
چلغوزے کی گری 90گرام
چقندر درمیانے سائز کا ایک عدد
ڈریسگ کے لئے :
اخروٹ کا تیل 3کھانے کے چمچ
سرکہ 2کھانے چمچ
آم کی چٹکنی ایک کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
تیار کرنے کا طریقہ:
چقندر کے مناسب سائز کے سلائس بنالیں۔ ہر سلائس کے اوپر ہنڑ بیف اور چکن کے ٹکڑے کا ٹ کر رکھیں ۔ خشک آلو بخارے کے چار چار ٹکڑے کر کے الگ رکھ دیں ۔ ڈریسنگ کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب اس مرکب کو سلائس کے اوپر انڈیل کر آلو بخارے کے ٹکڑوں کے ہمراہ کھائیں۔