قیمے کی کچوریاں
اجزاء:
قیمہ بغیر چربی کا آدھا کلو
ہر دھنیا (باریک کٹے ہوئے) ایک گٹھی
ادرک لہسن (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
تیل ایک کھانے کا چمچہ
آٹا ایک کلو
کھانے کا سوڈا آدھا چائے کا چمچہ
پیاز درمیانی (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) دو عدد
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) تین عدد
لال مرچ ثابت (پسی ہوئی ) آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
لیموں دو عدد
اجوائن چائے کا چوتھائی چمچہ
تلنے کے لئے تیل
ترکیب:
آٹے میں اجوائن، نمک اور سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں کسی گیلے کپڑے سے ڈھانک کر تقریباََ پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر دیں۔ ساتھ میں نمک ،ادرک، لہسن اور مرچ ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکا سا بھون کر پیاز، ہری مرچ اور ہرادھنیا ڈال دیں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں پھر اچھی طرح ملا لیں ۔ ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب آٹے کا چھوٹا سا پیڑالے کر ہاتھ گیلا کر لیں۔ پھر پیڑے کو پھیلا کر تھوڑا سا قیمہ رکھ کر چاروں طرح سے بند کر دیں۔ ذرا سا دبا کر کچوری کی طرح پھیلا ئیں۔ کڑھائی میں تیل گرم کر یں۔ جب خوب گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے تلنا شروع کر یں۔ جب تل جائیں تو نکال کر چھلنی میں اخبار بچھا کرا وپر رکھتے جائیں تاکہ تیل جذب ہو جائے۔