گرم چکن لیور کا سلاد
اجزا:
مکھن 30گرام
زیتون کا تیل 3کھانے کے چمچ
مرغی کا لیور 500گرام
مکئی کا آٹا ایک چائے کا چمچ
سرکہ تین کھانے کا چمچ
سلاد کے پتے مختلف قسم کے 250گرام
پنیر کچلا ہوا ایک کھانے کا چمچ
سرخ پیاز باریک کترا ہوا آدھا
تیار کرنے کا طریقہ :
مکھن ، پنیر اور زیتون کے تیل کو ایک فرائی پین میں ڈال کر گرم کریں ، اب اس میں مرغی کے لیور کو ڈال کر تیز آنچ پر چار منٹ تک پکائیں ۔ جب لیو باہر کی طرف سے براؤن ہو جائیں اور اند ر کی جانب سے پک جائے تو فرائی پین کو چولہے پر سے اُتار لیں ۔ اب اس میں سرکہ اور مکئی کا آٹا ڈال کر آہستہ آہستہ ملائیں ۔ اب پلیٹوں میں سلاد کے پتے سجائیں اور سرخ پیاز بھی اور ان کے اوپر چکن لیور کا مکسچر ڈال کر ڈبل روٹی کے ساتھ کھائیں ۔ آپ حسب ذائقہ کالی مرچ اور نمک بھی ڈال سکتے ہیں ۔
یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔