بھنا ہوا قورمہ
اشیاء:
گوشت آدھا کلو
گھی تین چھٹانک
لہسن ایک پوتھی
پیاز آدھا پاؤ
ادرک ایک انچ ٹکڑا
دہی آدھا پاؤ
دھنیا ایک چھٹانک
لال مرچ آدھی چھٹانک
لونگ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
بڑی الائچی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
مصالحہ پیس کر رکھ لیں، گھی کڑکڑا کر اس میں پیاز کے کچھ لچھے سرخ کر کے نکال لیں اور مصالحہ پتیلی میں ڈال کر اسے خوب بھونیں۔ پھر گوشت ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گلائیں اس کے بعد پانی کے چھینٹے دے کر بھونیں اور دہی ملا دیں۔ اس سے گریوی بن جائے گی اب گرم مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں اور تھوڑ ی دیر بعد پتیلی چولہے پر سے اتار لیں۔