آم کا شر بت
اشیاء:
آم کی چھیلی ہوئی پھانکیں آدھا کلو
عرق گلاب ڈیڑھ کلو
شکر دو کلو
ترکیب:
آم کے چھلکے اتار کر ان کی گٹھلیاں پھینک دیں اور گودے کو عرق گلاب میں آدھا گھنٹے تک نرم آنچ پر پکایا جائے۔ اس کے بعد گودے کو باریک کپڑے میں رکھ کر نچوڑ لیں۔ پھر شکر میں پانی ملا کر آگ پر رکھ لیں اور چاشنی بنا لی جائے۔ اس کے بعد آم کا رس بھی ملا دیا جائے اور پون گھنٹے تک اس کو ابال لیں ۔ آم کا نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین شر بت تیا رہے۔