بادام کی فرنی
اشیاء:
بادام کی گری ایک پاؤ
چاول ایک چھٹانک
دودھ تین پاؤ
چینی ڈیڑھ پاؤ
بالائی ایک پاؤ
کیوڑا ایک بڑا چمچ
سبز الائچی چند عدد
پستہ آدھی چھٹانک
زعفران آدھی چٹکی پسی ہوئی
ترکیب:
بادام بھگو دیں۔ چھلکا نرم ہو جائے تو اتار کر بادام کی گری پیس لیں۔ چاول چن کر دو گھنٹے تک کے لئے بھگوئے رکھیں، پانی نتھار کر باریک پیس لیں، الائچی کے دانے بھی پیس لیں اور بالائی کو پھینٹ لیں دیگچے میں دودھ ڈال کر جوش دیں پسے ہوئے بادام اور پھینٹی ہوئی بالائی اور زعفران ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں۔ اس کے بعد چینی ڈالیں جب شیرہ گاڑھا ہو جائے اور جذب ہونے لگے تو کیوڑا ڈال دیں ۔ کچھ دیر تک دم پر رکھا رکھیں۔
کسی کھلے برتن میں فرنی انڈیل لیں ٹھنڈا ہونے پر ورق لگائیں، پستہ بادام چھڑکیں۔