سوجی کی فرنی
اشیاء:
سوجی آدھ پاؤ
دودھ ایک لیٹر
چینی ڈیڑھ پاؤ
بالائی ایک پاؤ
گھی ایک پاؤ
کیوڑا ایک بڑا چمچ
سبز الائچی چند عدد
پستہ آدھی چھٹانک
گری بادام ایک چھٹانک
ترکیب:
دیگچے میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور خوب گرم ہونے دیں۔ الائچی کے دانوں کو اسی میں بھنے دیں۔ سوجی ڈالیں اور اس کی رنگت بادامی مائل ہونے تک بھونیں۔ چینی کو دودھ میں گھول کر ڈال دیں خیال رہے کہ آنچ مدہم رہے اور فرنی تیار ہونے تک چمچہ متواتر چلاتے رہیں۔ فرنی گاڑھی ہو جائے تو کیوڑا ڈال دیں۔ تھوڑی دیر تک دم لگا رہنے دیں۔ فرنی کو طباق میں نکالیں پستے کی ہوائیاں اور بادام کی کترنیں چھڑکیں چاندی کے ورق لگائیں اور اپنے من پسند موسمی پھل کو کاٹ کر کناروں پر سجالیں۔