شر بت اسبغول
اشیاء:
اسبغول دو تولہ
پانی آدھا کلو
چینی تین پاؤ
ترکیب:
اسبغول کو آدھا کلو پانی میں بھگو کر تمام رات پڑا رہنے دیں اور پھر صبح کے وقت اس کو ہلکی آنچ پر گرم کر کے اتار لیں اور کپڑے میں چھان کر چینی ملا کر دو بارہ چولہے پر چڑھا دیا جائے۔ جب قوام تیار ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھر لیا جائے۔ یہ شر بت کھانسی کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہو تا ہے۔