سنہری بوٹی
اشیاء:
مٹن بوٹی ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤدر ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤدر چٹکی بھر
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
دہی ایک کپ
تیل ایک کپ
ترکیب:
گوشت میں دہی، نمک ، کالی مرچ ، ہلدی ، لہسن ، ڈال کر مکس کر لیں اور ایک گلاس پانی ڈال کر پکائیں۔ گوشت گل جائے تو پانی خشک کر لیں۔ اس کے بعدکڑاہی میں تیل گرم کر یں اور پانچ سے چھ بوٹیوں کو اس میں ڈال کر سنہرا کر یں۔ اسی طرح ساری بوٹیاں تل لیں۔ بہت مزیدار مٹن بوٹی تیار ہے چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔