تلی ہوئی مچھلی
اشیاء:
مچھلی آدھ کلو
لہسن دو پوتھی
ادرک آدھ چھٹانک
نمک ، سرخ مرچ حسب پسند
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیا جائے۔ لہسن، ادرک، نمک اور سرخ مرچ پیس کر ان ٹکڑوں میں اچھی طرح لگا کر تقریباً چار گھنٹے تک انہیں پڑا رہنے دیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کر کے ان ٹکڑوں کو تل لیا جائے۔ جب یہ سرخ ہو جائیں تو انہیں نکالتی جائیں۔ اس طریقے سے آپ ہر قسم کی مچھلی تل سکتے ہیں۔