سادہ فرنی
اشیاء:
چاول ایک چھٹانک
دودھ ایک لیٹر
چینی آدھ کلو
چھوہارے چند عدد
مغزاخروٹ آدھی چھٹانک
کیوڑہ ایک بڑا چمچ
پستہ آدھی چھٹانک
سبز الائچی چند عدد
ترکیب:
چاول چن کر صاف کر کے بھگو دیں اور کم ازکم دو گھنٹے تک بھیگے رہنے دیں پھر پانی میں سے نکال کر باریک پیس لیں۔ ایک پتیلے میں دودھ اور الائچی کے چند دانے پیس کر ڈالیں اور چولہے پر چڑھا دیں تو چھوہاروں سے گٹھلیاں الگ کر کے پیس لیں اور دودھ میں ڈال دیں۔ ذرا گاڑھا ہونے لگے تو چینی ڈال دیں ۔ چینی کا دانہ ختم ہوجائے اور شیرہ جذب ہونے لگے تو اخروٹ ڈال کر پکنے دیں۔ فرنی تیار ہو جائے گی اسے تھوڑی دیر دم پر ہی رہنے دیں۔ فرنی طشتری میں نکال لیں اور پستہ بادام چھڑکیں، ورق لگائیں۔