گوشت کے رول
اشیا:
پسندے آدھا کلو(مستطیل کٹے ہوئے)
تیل دو کھانے کے چمچ
دار چینی (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ․
لال مرچ پاؤدر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
مٹر آدھا پاؤ(ابال لیں)
آلو ایک کپ(ابال کر چھیل لیں اور میش کر لیں)
ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
اندے دو عدد
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
بٹر پیپر حسب ضرورت
تیل حسب ضرورت(تلنے کے لئے)
کچا پپیتا ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
پسندوں کو کانٹے سے اچھی طرح گود کر ان پر تیل، دار چینی پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور کچا پپیتا اچھی طرح لگا کر دو گھنٹے کے لئے میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد آلو اور مٹر میں لال مرچ، کیچپ اور لیموں کا رس مکس کر لیں۔میرینیٹڈ پسندوں کو لے کر آلوؤں والا آمیزہ ان کے بیچ میں رکھ دیں اور رول بنا کر بٹر پیپر میں لپیٹ کر فریزر میں رکھ دیں۔ جم جائیں تو تیز چھری سے آدھے انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ انڈوں کو پھینٹ لیں۔ رولز کو پہلے انڈے کرمبز میں رول کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر لیں۔ رولز کو ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں۔ لائٹ براؤن ہو جائیں تو ٹشو پیپر پر رکھ کر اضافی چکنائی جذب کر لیں۔ چلی گارلک سوس کے ساتھ گرما گرم پیش کر یں۔