فرائی گوشت
اشیاء:
گوشت(بغیر ہڈی کا) آدھ کلو
لونگ چھ عدد
لہسن کے جوئے چھ عدد
کالی مرچ(پیس لیں) دس سے بارہ عدد
نمک حسب ذائقہ
لال پسی مرچ دو چائے کے چمچ
گھی یا تیل ایک پاؤ
ترکیب:
سب سے پہلے گوشت کو دھو لیں پھر اس کے بعد ایک دیگچی میں گوشت کی بوٹیاں ،لونگ، نمک اور لہسن کے جوئے ڈال کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ پکانے پر گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس کو چولہے سے اتار لیں پھر ایک فرائنگ پین میں گھی ڈال کر گرم کر یں اور اس میں گوشت کی بوٹیاں ہلکی براؤن تل کر نکال لیں اور پھر اوپر سے کالی مرچ پسی ہوئی اور لال مرچ پسی ہوئی چھڑک دیں اور اس کو سلاد اور ٹماٹو سوس کے ساتھ پیش کر یں۔