انڈے ، میونیز اور مچھلی کا سلاد
سلاد کے پتے 90گرام
ابلے ہوے انڈے 4عدد
لہسن پسا ہوا 2چائے کے چمچ
ڈریسنگ کے لئے :
ڈبے میں بند مچھلی 5ٹکڑے
میونیز 5کھانے کے چمچ
دودھ 4کھانے کے چمچ
کالی مرچ حسب ذائقہ
تیار کرنے کا طریقہ:
سب سے پہلے ڈریسنگ تیا رکریں ۔ مچھلی کے ٹکڑوں کو میونیز کے ساتھ کسی پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔ پھر اس میں دودھ ڈال کر کریم سی بنالیں اور اس میں کالی مرچ بھی ڈال دیں ۔ سلاد کے پتوں کو ایک بڑی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں ۔اب انڈوں کو دوحصوں میں تقسیم کریں اور انہیں پلیٹوں میں رکھ دیں ۔ اس کے بعد ان پر ڈریسنگ کے طور پر چمچ کے ذریعے کریم ڈالیں ۔ اس کے ساتھ تھوڑا تھوڑا پسا ہو الہسن ملا کر کھائیں۔
یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔