ٹماٹر، پیاز اور مرچیں
اشیاء:
ٹماٹر 250گرام
پیاز 250گرام
سبزمرچیں سو گرام
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک ٹی سپون
ادرک ایک ٹی سپون
سیاہ مرچیں ایک ٹی سپون
تیل تین بڑے چمچے
مونو سوڈیم حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز کو کاٹ کر رکھ لیں۔ ٹماٹروں کے چار ٹکڑے کر لیں۔ سبزمرچوں کو درمیان میں سے چیر لیں۔ ادرک پیس کر رکھ لیں۔ اب تیل کو اچھی طرح گرم کر لیں۔ اس کے بعد پیاز ڈال کر تیس سیکنڈ تک فرائی کر یں اور اس کے بعد نمک ،ادرک اور چینی ڈال دیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹماٹر اور سبزمرچیں بھی شامل کر لیں اور پانی کے چھینٹا دے کر تیز تیز فرائی کر یں۔ فرائی ہونے کے بعد مونو سوڈیم شامل کر کے شامل کر کے گرم گرم پیش کر یں۔