خر بوزے اورہنٹر بیف کا سلاد
اجزاء:
چھوٹا خربوزہ ایک عدد
ہنٹر بیف 12پتلے ٹکڑے
ڈریسنگ کے لئے
لیموں کارس 2چائے کاچمچ
زیتون کا تیل 2کھانے کا چمچ
کریم یا دودھ ایک کھانے کا تیل
کالی مرچ حسب ذائقہ
پودینے کی پتیاں چند عدد
تیار کرنے کا طریقہ:
خربوزے کے پتلے پتلے ٹکڑے کاٹیں اور انہیں ہنٹر کے ساتھ پلیٹ میں سجا دیں ۔ اب اس پلیٹ کو پلا سٹک کے کورسے ڈھانک کر چند منٹ کے لئے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اس کے بعد ڈریسنگ کے تمام اجزاء کو اچھی طرح ملالیں اور پیش کر نے سے پہلے اس ڈریسنگ کو خربوزے اور ہنٹر بیف والی پلیٹ پرچھڑ کیں ۔
یہ سلاد دچار سے چھ افراد کے لئے کافی ہے۔