مطلع صاف ہے واشنگٹن
14.0°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
 
چائنیز بریانی

اشیاء:
چاول ایک کلو
انڈے ایک درجن
پھول گوبھی آدھ پاؤ
مٹر ایک سیر
مرغی یا بکری آدھ کلو
پیاز کلو
آلو کلو
گاجر کلو
لہسن ادرک چھٹانک
ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ کر برائے نام گھی میں اس طرح تل لیں کہ چورا سا بن جائے۔ گوشت کو نمک کے پانی میں ابال کر ریزے ریزے علیحدہ کر کے تل لیں۔ آلو کاٹ چپس کی طرح باریک باریک بادامی رنگ کے تل لیں۔ گاجر کے ٹکڑے اور پیاز باریک لچھے دار کاٹ کر سرخ کر لیں۔ گھوبھی اورمٹر بھی تل لیں۔ خیال رہے کوئی چیز بھی زیادہ تیز نہ ہو جائے ورنہ ذائقہ خراب ہو جائے گا۔ تھوڑا سا گھی گرم کر کے تلی ہوئی تمام اشیاء کو لہسن ادرک بگھار میں ڈال دیں اور یخنی کی طرح تیار کر کے اتار لیں۔ چاولوں کو ابال لیں۔ جب ایک کنی رہ جائے تو اتار لیں۔ ایک تہہ چاول کی اور ایک تہہ تیار شدہ یخنی کی دم دے کر دم پر رکھ دیں۔ جب تیار ہو جائے تو ڈش میں چاروں طرف سلاد کے پتے رکھ کر چاولوں کو اس خوبصورتی سے اتار یں کہ مصالحے کی پوری تہہ اوپر کی طرف رہے۔ ٹماٹر کی چٹنی کا ہلکا ہلکا چھڑکاؤ کر یں ۔ نہایت لذیذ ڈش تیار ہو گی۔
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap