بینگن مصالحہ
اجزاء:
بینگن ایک عدد(بڑا)
پیاز ایک عدد(اچھی طرح کٹا ہوا)
لہسن کی پوتھیاں چھ عدد
دہی کپ
نرم پنیر کپ
نمک اور کالی مرچ (پسی ہوئی) ذائقہ کیلئے
ترکیب:
بینگن پر تھوڑا سا آئل لگا کر چولہے پر بھون لیں تاکہ وہ بیک ہو کر نرم پڑجائے۔ پیاز، لہسن کو گرائنڈ کر لیں پھر اس میں دہی پنیر ملا کر گرائنڈ کر لیں تاکہ سب اشیاء ایک جیسی ہو جائیں ۔ آخر میں بینگن نمک اور کالی مرچ شامل کر کے دوبارہ اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ اسے آپ ٹوسٹ شدہ ڈبل روٹی یا چپاتی کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔