تبکماس
اشیاء:
سینے کا گوشت ایک کلو(پانچ انچ کے ٹکڑے)
لہسن ایک پوتھی
سونف دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
ادرک ایک انچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
بڑی الائچی دو عدد
لونگ چھ عدد
لیمن جوس ایک چمچ
ترکیب:
سینے کے گوشت میں لہسن، لونگ، ادرک بڑی الائچی ، سونف اور تین یا چار کپ پانی ڈال کر ابالیں جب گوشت گل جائے تو نکال کر تیل میں فرائی کر لیں۔ جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر کالی مرچ چھڑکیں اور لیمن جوس ڈال کر پیش کر یں۔