لگن بوٹی
اجزاء:
بوٹی ایک کلو(بغیر ہڈی کی)
پپیتہ کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے․
دہی(پھینٹی ہوئی) ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ(تمام چیزیں بوٹی میں لگا کر ایک گھنٹہ کے لئے رکھ دیں)
گھی یا تیل ایک کپ
ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
کباب چینی آدھا چائے کا چمچ
خشخاش(پسی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا آدھا کپ
ہری مرچ آٹھ عدد
پو دینہ چوتھا ئی کپ(تمام چیزیں بہت باریک کٹی ہوئی)
پیاز (کٹی ہوئی) ایک عدد
ترکیب:
گھی گرم کر کے اس میں پیاز ثابت گرم مصالحہ اور کباب چینی ڈال کر فرائی کر لیں۔ پھر اس میں گوشت ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں خشخاش اور ہرا مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ ہلکا سا ہرا دھنیا لگ کر پیش کر یں۔