بوٹی گوشت
اشیاء:
گوشت(بیف/ مٹن) دوکلو(آدھے انچ کے چوکور ٹکڑے کر والیں )
سرکہ دو پیالی
لہسن اور ادرک ایک چمچ(پسا ہوا)
انڈے چار عدد
تیل دو چمچ
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
ہری مرچیں چھ تاآٹھ عدد
سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
ترکیب:
پیاز کاٹ کر سرکہ میں بھگو کر نکال لیں۔ انڈے ہاف بوائل کر لیں اور انہیں چھیل کر ان کے گول قتلے کاٹ لیں گوشت کے ٹکڑے دھو کر سرکہ میں بھگو دیں اور پسی ہوئی سرخ مرچ، نمک، لہسن، ادرک بھی ملا لیں۔ جب گوشت کو سر کے میں پڑے ہوئے دو گھنٹے گزر جائیں تو فرائی پین میں تیل ڈال کر اسے گرم کر لیں اور گوشت کے ٹکڑے سر کے سے نکال کر تیل میں تلیں۔ جب یہ ہلکے سنہری ہو جائیں تو انہیں ایک پلیٹ میں نکال لیں۔ گوشت کی بوٹیوں کے چاروں طرف ابلے ہوئے انڈے کے قتلے سجائیں پھر ٹماٹر اور پیاز کے لچھے اور آخر میں ہری مرچ اب اس مزے دار بوٹی گوشت کو ٹماٹو کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔ مہمانوں کی تواضع کے لئے یہ اچھی اور ذائقے دار ڈش ہے۔