مچھلی کی کڑاہی
اشیاء:
مچھلی ایک کلو
دہی کی لسی حسب ضرورت
بیسن ایک پاؤ
گھی حسب ضرورت
پیاز ایک یا دو گٹھی
سفید زیرہ ذرا سا
ہری مرچیں 10عدد
ہلدی حسب پسند
ہرا دھنیا ذرا سا
لہسن ایک جوا
پو دینہ چند پتے
ادرک ایک گانٹھ
ترکیب:
مصالحہ پیس کر گھی یا تیل میں اسے تل لیا جائے۔ پھر اسے بیسن میں گھول لیں۔ اس مرکب میں لسی بھی ملائیں اور پھر مچھلی کے قتلے کر کے اس میں ڈال دیں۔ اس مرکب کو پکائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو تھوڑا سا زیرہ ڈال کر اتار لیں۔ مچھلی کی لذیذ کڑاہی تیار ہے۔